اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی ایک اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پیر کی رات تہران کے مہرآباد ائرپورٹ پہنچے، جہاں عرب و افریقی ممالک کے امور میں ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبداللھیان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔
عراق کے پیٹرولیم اور بجلی و پانی کے وزراء اس دورے میں عراق کے وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔
حیدر العبادی نے تہران روانگی سے قبل بغداد ائرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عراق اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان مختلف شعبوں منجملہ سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں دوستانہ تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔
عراق کے وزیر اعظم کے دفتر نے اپنے ایک بیان میں حیدرالعبادی کے دورۂ تہران کا مقصد باہمی تعلقات کا فروغ اور تکفیری دہشتگردوں کے مقابلے میں عراق کی حمایت کے لئے علاقائی اور عالمی کوششوں میں یکسوئی پانا قرار دیا۔
.......
/169